14 اگست یوم آزادی پاکستان
![]() |
youm e azadi essay in urdu |
اسلام و علیکم امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے۔میں یقظہ حسین اپنے بلاگ پر خوش آمدید کہتی ہوں۔آج میں آپکو youm e azadi essay in urdu پیش کرتی ہوں۔امید ہے یہ مضمون آپکے لئے فائدہ مند رہے گا۔
یوم آزادی
مضمون
آزادی
آزادی کوئی طشتری میں پیش کرنے والی چیز نہیں،یہ وہ اعزاز ہے کہ جس کو حاصل کرنے کے لئے قوموں کو آگ اور خون کے دریا سے برسوں بلکہ صدیوں گزرنا پڑتا ہے تب کہیں جاکر آزادی کا سُورج دیکھنا نصیب ہوتا ہے۔دنیا میں کوئی بھی قوم ایسی نہیں کہ جِسے آزادی حاصل کرنے کے لئے قُربانی نہ دینی پڑی ہو۔
پاکستان کی آزادی
پاکستان بھی دنیا کے نقشے پر بہت قربانیوں کے بعد وُجود میں آیا۔۱۴اگست۱۹۴۷ وہ دن تھا کہ جب برّصغیر کے مسلمانوں نے انگریزوں کی غُلامی سے چُھٹکارا پایا اور قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں اپنے لئے جُنوبی ایشیاء میں ایک علیحدہ وطن پاکستان حاصِل کیا۔
یوم آزادی کی تقریبات پاکستان بھر میں منائی جاتی ہیں۔ سیاسی اور عام لوگوں نے اس دن کو ہمیشہ اپنے اپنے طریقے سے منایا ہے۔
یوم آزادی کے دن پر ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہم اپنے ملک کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہمارے باپ داداوں کو کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد جا کر ہمیں ہمارا وطن ہمارا پیارا پاکستان ملا۔
پاکستان کے لئے جدوجہد
پاکستان کے قیام کی جدّوجہد کی ابتداء اُس روز ہوئی کہ جب سرسیّداحمدخاں نے مسلمانوں کو ہِندوستان میں رہنے والی ایک الگ قَوم سے تعبیر کیا اور اس بات کا اِظہار کیا کہ مسلمان ایک الگ قَوم ہے جو کسی بھی حالت میں ہِندوستان کے ساتھ یک جان ہو کر نہیں رہ سکتے۔
انگریزوں کے مظالم
مغلیہ سلطنت کے زوال کے بعد انگریزوں نے ہِندوستان کو سال ملا کو مسلمانوں پر بے انتہا مظالم ڈھائے اور اُن کے لئے جینا محال کردیا۔اسلامی عبادات اور رسم و رِواج ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔سرکاری ملازمتوں کے دروازے مسلمانوں پر بند کر دیئے گئے۔مسلمانوں کو زندگی کے شعبے سے بے دخل کیا جانے لگا۔
نعرہ آزادی
انگریزوں اور ہِنوؤں کی دوہری دشمنی سے نبردآزماہونے کے لئے اللّہ تعالٰی نے اُنہیں قائدِاعظم محمد علی جناح جیسی عظیم شخصیّت بہ حیثیت رہنما عطا فرمائی کہ جنہوں نے انگریزوں اور ہِندوؤں کو بہ یک وقت ایک ساتھ شکستِ فاش دوچار کر دیا اور بنارس سے نعرہ آزادی بُلند کرنے والے کیف بنارسی کی آواز
"لے کے رہیں گے پاکستان،بٹ کے رہیگا ہندوستان"
تمام ہِندوستان میں گونجنے لگی۔یہی وہ نعرہ تھا جس نے مسلمانان برّصغیر میں تحریک آزادی کی نئی روح پُھونک دی اور انہوں نے قائدِاعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں اپنے لئے ۱۴ اگست ۱۹۴۷ کو الگ وطن پاکستان حاصِل کرلیا۔یوں یہ دن پاکستان کی زندگی میں ہمیشہ کے لئے امر ہوگیا۔دُعا ہے کہ اللّہ تعالٰی پاکستان کو تاقیامت قائم ودائم رکھے اور پاکستانی قوم ہر سال ۱۴ اگست کو یومِ آزادی ویوم قیامِ پاکستان جوشوخروش کے ساتھ مناتی رہے۔آمین۔
یہ مضمون آپ میری اس وڈیو میں انگلش میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔
بہت شکریہ میرے بلاگ پر آکر youm e azadi essay in urdu پڑھنے کا۔
0 Comments