My Best Friend Essay in Urdu |
اسلام و علیکم امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے آج میں آپکو my best friend essay in urdu پیش کرتی ہوں۔امید ہے آپکو میرا دوست مضمون پسند آئے گا۔
میرا دوست
مضمون
دوست کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا زندگی میں ایک بہترین دوست کا ہونا بہت ضروری ہے۔ایک ایسا دوست جس سے سب کچھ شئر کیا جائے جو ہمارے ہر دُکھ سُکھ میں ساتھ کھڑا رہے ایسا دوست بہت کم لوگوں کی زندگی میں ہوتا ہے لیکن میرے پاس بھی ایک ایسا دوست ہے۔
بہترین دوست
میرا دوست ایک بہترین انسان ہے وہ ایک اچھے کردار اور اچھے اخلاق کا مالک ہے۔وہ ہمیشہ دوسروں کی مدد کرتا ہے چاہے وہ اسے جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔میرا دوست اپنے والدین کا بھی بہت فرمانبردار ہے۔
میرا دوست میرا ساتھی
میرا دوست میری ہر کام میں مدد کرتا ہے میں اور میرا دوست بچپن سے ساتھ میں اسکول پڑھیں ہیں اور الحمدللّہ آج بھی وہ میرا اچھا اور بہترین دوست ہے۔ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جن کے پاس ایسا دوست میسر ہو۔اور میرا دوست میرا بہترین ساتھی بھی ہے جو میرے ہر دکھ سکھ میں میرے ساتھ ہوتا ہے۔مجھے اچھی صلاح دیتا ہے اور کبھی میں کسی مشکل میں پھنس جاؤں تو وہ میری مدد کرتا ہے اسکا حل دھونڈنے میں۔
دوستی کا اثر
یہ ہم بچپن سے ہی سنتے آرہے ہیں کہ دوستی کا سنگت کا اثر انسان پر ضرور پڑتا ہے اور ہم اپنے دوست خود چنتے ہیں۔ اس لئے کسی کو اپنا دوست بنانے سے پہلے اسکے بارے میں ہر چیز جان لینی چاہیئے تاکہ ہمارا بچپن ہمارا آنے والا کل بہتر بنے ناکہ بدتر بنے۔
دوستی کی خوبصورتی
دوستی ایک خوبصورت رشتہ ہے اور اسکی سب سے بہترین خوبصورتی یہی ہے کہ ہر حال میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہر حال میں ایک دوسرے کو سپوڑٹ کرنا۔اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنے فیملی والوں کی طرح پیش آنا جیسے وہ دوست نہیں ہماری فیملی کا ہی حصّہ ہو۔
دوست کے ساتھ مزہ
اگر کسی دوستی میں ہم انجوائے نہیں کر رہے اور نہ ہم اسکے ساتھ کوئی مزہ کر رہے اور نہ لطف اٹھا رہے کسی چیز کا تو ایسی دوستی کا پھر کوئی فائدہ نہیں۔دوست زندگی کو اور بہتر بناتے ہیں۔ہمارے ساتھ کھیلتے ہیں انجوائے کرتے ہیں وہ دوست ہوتے ہیں میں اور میرا دوست جب بھی ہم ملتے ہیں تو خوب لطف اندوز ہوتے ہیں خوب باتیں کرتے ہیں اور خوب مزہ کرتے ہیں۔زندگی کی دوسری پریشانیاں اور ٹینشن جیسے بُھلا ہی دیتے ہیں۔
دوست کے ساتھ باتیں
جب میں اور میرا دوست کبھی ایک دوسرے سے مل نہیں پاتے تو ہم سوشل میڈیا کے ذریعے بھی بات کر لیتے ہیں۔کیونکہ دوستوں سے بات کے بغیر جیسے دن ادھورا سا لگتا ہے۔
آخر میں یہی کہنا چاہونگی کہ میرا دوست میرا بہترین اور بہت پیارا دوست ہے میں اسے اپنی زندگی میں پا کر بہت شکر گزار ہوں۔
بہت شکریہ میرا دوست مضمون پڑھنے کا۔اور یہ مضمون آپ انگلش میں بھی پڑھ سکتے ہیں میری اس وڈیو میں۔
0 Comments