Ramadan Essay in Urdu
Ramadan Essay in Urdu

اسلام و علیکم! اُمید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے،میں یقظہ حسین اپنے بلاگ پر خوش آمدید کہتی ہوں۔ میرے بلاگ پر میں آپ کو رمضان المبارک پر تحریری مضمون پیش کرتی ہوں۔

                 رمضان المبارک 

مضمون

رمضان اسلامی مہینوں میں عبادت اور رحمت کا مہینہ ہے۔ آئیے پڑھتے ہیں اس مہینہ میں کیے جانے والے کام اور ان کی خوبصورتی کو۔ وہ سحری اور افطاری کا مزہ وہ تراویح میں مسجدوں میں رونق وہ عید کی شاپنگ کرنا کبھی روزہ کے ساتھ کبھی روزہ کھولنے کے بعد۔

روزہ

روزہ رکھنا، ہر بالغ مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔روزہ رکھنے سے اللّہ تعالٰی کا قرب حاصل ہوتا ہے۔روزہ اپنے آپ کو کھانے پینے کے ساتھ ساتھ ہر بُری چیزوں سے روکنے کانام ہے۔روزہ رکھنے سے نہ صرف روحانی فائدہ حاصل ہوتا ہے بلکہ جسمانی طور پر بھی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

سحری

سحری میں لوگوں کو چاہیے کہ بہترین غذاؤں کا استعمال کریں تاکہ انکا روزہ اچھے سے گزرے۔سحری کے وقت سے پہلے بہت سے لوگ سو جایا کرتے ہیں لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو میری طرح ساری رات جاگنے کے بعد سحری کرتے ہیں۔اور پھر فجر کی نماز پڑھ کر پھر سوتے ہیں۔رمضان میں سحری کا اپنا ہی الگ مزہ ہے۔

افطاری

افطار کرنے کے وقت روزہ کھولا جاتا ہے۔ سارا دن بغیر کچھ کھائے پیے رہنے کے بعد افطار کے وقت کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔الگ الگ طریقوں کے پکوان بنتے ہیں گھر میں جو مغرب کی آذان آتے ہی انکو کھانے کا الگ ہی اپنا مزہ اور لطف ہوتا ہے۔لیکن یاد رہے کہ مغرب کی آذان آنے سے پہلے روزہ دار کو دعا کرنی چاہیے۔اور بچپن میں افطار کے بعد باہر جھولوں میں اور اونٹ میں سفر کا اپنا ہی الگ لطف ہوتا ہے۔ہمارے یہاں رمضان میں افطار کے بعد ایسی رونق ہوتی ہے۔لیکن اب بڑے ہونے کے بعد بچوں کی طرح یہ سب تو نہیں کرتے مگر میلوں میں جایا کرتے ہیں خریداری کے لیے۔

نماز

نماز پڑھنا ایک اہم عبادت ہے جو مسلمانوں پر رمضان کے علاوہ بھی پانچ وقت فرض ہے ویسے بھی پانچ وقت نماز ادا کرنی چاہیے اور روزہ میں بھی پانچ وقت نماز ادا کرنا فرض ہے ہر بالغ مسلمان مرد اور عورت پر۔رمضان کے دوران، مساجد میں نمازوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور مخصوص طور پر تراویح کی نمازیں پڑھی جاتی ہیں۔

قرآن پڑھنا

ہر مسلمان کو چاہیے کہ عام دنوں سے زیادہ رمضان میں قرآن کی تلاوت کریں۔اور کوشش کریں کی روز ایک یا دو پارہ پڑھیں تاکہ رمضان کا مہینہ ختم ہونے تک مکمل قرآن پڑھ لیا جائے۔

زکوٰۃ

زکوٰۃ ایک اہم عبادت ہے جو رمضان میں بھی کی جاتی ہے۔ زکوٰۃ اندراجات کے تحت، جیسے مالی آسودگی کے لئے، ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے، یتیموں کی مدد کے لئے وغیرہ دی جاتی ہے۔

حج

حج عبادت اسلام کی پانچ بڑی عبادتوں میں سے ایک ہے۔ حج مسلمانوں کے لئے مخصوص طور پر رمضان کے بعد مناسب ہوتا ہے۔جسکی استطاعت ہو اسے چاہیے کہ حج ادا کریں۔

تراویح

تراویح کی نمازیں رمضان کے مہینے میں مساجد میں پڑھی جاتی ہیں۔ یہ پانچ وقتی نمازوں کے بجائے زیادہ وقت لینے والی نمازیں ہیں۔یعنی زیادہ رکعتیں اور زیادہ لمبا قیام اور زیادہ ثواب بھی۔بچپن سے والد صاحب کے ساتھ تراویح کے لئے جانے کا اپنا ہی الگ مزہ ہے۔

شاپنگ

رمضان کے آخر کے روزوں میں بازاروں میں خوب رش ہوتی ہے۔کیونکہ لوگ عید کے لئے شاپنگ کرنے نکلتے ہیں۔ میں تو کبھی روزہ کے ساتھ ہی بازاروں میں عید کے لئے خریداری کرنے جایا کرتی تھی۔اور کبھی رات کو روزہ کھولنے کے بعد جایا کرتی تھی کیونکہ رمضان میں بازاریں دیر رات تک بھی کھلی ہوتی ہیں۔

لیلۃ القدر

لیلۃ القدر رمضان کی آخری دس راتوں میں سے کسی بھی رات کو ہو سکتی ہے۔ یہ رات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑی رحمت کی رات ہے اور اس رات کی عبادت بہت اہم ہے۔لیلۃ القدر میں سب رات کو جاگ کر عبادت کرتے ہیں۔ اور جس نے اس رات کو پا لیا وہ بڑا ہی خوش قسمت ہے۔

اختتامی طور پر

رمضان بڑا ہی بابرکت مہینہ ہے اور اس میں مسلمانوں کے پاس بڑا ہی بہترین موقع ہوتا ہے اپنے گناہ معاف کروانے کا تو ہر مسلمان کو چاہیے کہ اسے اپنی فالٹو کی مصروفیات میں نہیں بلکہ اللّہ کو راضی کرنے میں گزارا جائے۔کیونکہ یہ مہینہ ہر سال ہر کسی کو نہیں ملتا اسلئے اسے عبادت میں گزارا جائے

Eid ul Fitr Essay in Urdu

بہت شکریہ کہ آپ نے میری پوسٹ پڑھی۔ اگر آپ کسی خاص موضوع. پر مضمون پڑھنا چاہتے ہیں تو کمینٹ کر کے بتائیں۔ 

اور اگر آپ رمضان المبارک پر 10 پوائنٹس کا مضمون پڑھنا چاہتے ہیں تو میری یوٹیوب وڈیو میں پڑھ سکتے ہیں۔ شکریہ