my father essay |
اسلام و علیکم! اُمید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے،میں یقظہ حسین اپنے بلاگ پر خوش آمدید کہتی ہوں۔ میرے بلاگ پر میں آپ کو میرے والد پر تحریری مضمون پیش کرتی ہوں۔
میرے والد
مضمون
تعارف
میرے والد کا نام محمد حسین ہے،وہ ایک بہترین شخصیت کے مالک ہیں،وہ بہت ایماندار،سچے اور بہترین اخلاق کے مالک ہیں،میرے والد بہت زیادہ محنتی ہیں،میرے والد میرے ہیرو ہیں۔
حمایت
میں اپنے والد کی لاڈلی ہوں اس لئے وہ مجھے ہمیشہ سپوڑٹ کرتے ہیں میری ہمیشہ حمایت کرتے ہیں،وہ کہتے ہیں نا بیٹیوں کو سپوڑٹ بیٹیوں کی حمایت باپ سے بہتر کوئی نہیں کرسکتا۔
مشورہ
میں اپنی زندگی میں جب بھی کسی بھی چیز میں اُلجھ جاؤ تو مجھے پتا ہوتا ہے کہ مجھے کس سے بات کرنی کس سے مشورہ کرنا اور کون میری بہتر مدد کرے گا تو وہ صرف میرے والد ہیں،جب بھی کسی مشکل میں پڑجاؤ ان سے بات کرکے مجھے بہترین اور صحیح مشورہ ملتا ہے جس سے میرا مسئلہ حل ہوجاتا ہے،کیونکہ وہ زندگی کے بارے میں ایک واضح نظریہ رکھتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ میری مشکل کیسے حل کرنی،کیونکہ وہ دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم سے بھی آشنا ہیں۔
تعلیم
میرے والد بھلے ہی خود نہ پڑھے ہوں لیکن انہوں نے مجھے خوب پڑھایا ہے۔ اور اس قابل بنایا ہے کہ آج میں یہ مضمون لکھ پا رہی ہوں جو آپ پڑھ رہی ہیں۔
تربیت
میرے والد نے میری بہترین تربیت کی ہے اور انہوں نے میری ہمیشہ اصلاح کی ہے انہوں نے مجھے ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے والا اور اچھے اخلاق والا بنایا۔ میرے والد نے مجھے ہمیشہ سچائی اور ایمانداری سے جینا سکھایا۔
اختتامی طور پر
میں نے اپنے والد سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں نے باپ سے زیادہ بہترین حمایت کرنے والا اور بہترین مشورہ دے کر ہر مسئلہ حل کرنے والا کسی کو نہیں پایا۔ ہر بیٹی کے لئے اور ہر بیٹے کے لئے بھی ان کے والد ہیرو ہوتے ہیں۔اللّہ ہر اولاد کے سر پر ان کے والدین کا سایہ ہمیشہ سلامت رکھے آمین۔
بہت شکریہ کہ آپ نے میری پوسٹ پڑھی۔ اگر آپ کسی خاص موضوع. پر مضمون پڑھنا چاہتے ہیں تو کمینٹ کر کے بتائیں۔
اگر آپ دس پوائنتس میں مضمون پڑھنا چاہتے ہیں تو میری اس وڈیو میں پڑھ سکتے ہیں۔
0 Comments